تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

تربیتی پروگرام کا مقصد اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا اور انہیں فرائض کی انجام دہی میں مزید مؤثر بنانا تھا۔

ٹریننگ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان تھے، جنہوں نے تربیت مکمل کرنے والے لیویز اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حاصل شدہ مہارتوں کو عملی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کو مزید بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر ایس۔پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ سکیورٹی پوائنٹس انسپکٹر قربان پناہ ،لائن آفیسر ASI فضل کریم سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹریننگ کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹریننگ کے دوران لیویز اہلکاروں کو ویپن ہینڈلنگ، ڈسپلن ، تلاشی لینے کے طریقہ کار ، سکیورٹی امور اور دیگر اہم پیشہ ورانہ مہارتوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس تربیت میں ایلیٹ فورس، اے ٹی ایس (Anti-Terrorism Squad) اور ڈرل اسٹاف کے ماہر انسٹرکٹرز نے حصہ لیا ، جنہوں نے اپنے تجربے اور مہارت کے ذریعے اہلکاروں کو عملی تربیت فراہم کی اور جدید طریقہ کار سے روشناس کرایا۔

اس تربیت کا مقصد نہ صرف اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا بلکہ انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی تیار کرنا تھا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والے اہلکار لوئر چترال کے سکیورٹی پوائنٹس پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button