رال: رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی عوامی خدمات کی بہتری کے لیے سرگرمیاں جاری

چتلوئر چترال: رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن (RTS) حکومتِ خیبر پختونخوا کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے ضلع کے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ رابطوں اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاسوں اور مشاورت کے دوران عوام کو بروقت، شفاف اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 پر مؤثر عملدرآمد، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ضلعی مانیٹرنگ آفیسرمنیراحمد نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو مقررہ وقت کے اندر معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ قانون کے تقاضوں کے مطابق خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائیں اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔




