تازہ ترین

بروز سین کولوم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا امیر ضلع جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین کا دورہ

گزشتہ رات شدید بارش کے باعث بروز سین کولوم میں آنے والے سیلابی ریلے سے کئی گھر متاثر ہوئے جن میں بعض مکمل طور پر سیلاب کی زد میں آگئے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
امیر ضلع جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے قیم ضلع اور اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ایمرجنسی بنیاد پر تعاون کیا گیا۔
سیلاب سے علاقے کی پینے کے پانی کی لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں اور پائپ لائنیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر ضلع وجیہ الدین نے انتظامیہ اور صوبائی و مرکزی حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تباہ شدہ پائپ لائنوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button