تازہ ترین
جغور گول میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری۔
جغور گول میں حالیہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی و بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔انتطامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور امدادی کاروائیوں، نقصانات کے تخمینے اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور متعلقہ اداروں کو امدادی و بحالی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے، نقصانات کے تخمینے کو جلد مکمل کرنے اور متاثرین کو بروقت ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔
ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے





