تازہ ترین

چترال: 22 گھنٹے معطل رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ​معمولی بارش اور سیلابی صورتحال میں سروس کی معطلی معمول بن گئی، اعلیٰ حکام سے مستقل حل کا مطالبہ

​چترال (بشیرحسین آزاد)چترال اور گردونواح میں مسلسل 22 گھنٹے تک بند رہنے والی انٹرنیٹ سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے، تاہم طویل معطلی کے باعث ضلع بھر کے شہریوں، تاجر برادری اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
​انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف آن لائن کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں اور سرکاری و نجی دفاتر کے امور فلج ہو کر رہ گئے، بلکہ خبروں کی بروقت ترسیل اور صحافتی امور کی انجام دہی میں بھی شدید پیچیدگیاں پیش آئیں۔
​مقامی صارفین کا کہنا ہے کہ چترال میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی اب ایک معمول بن چکی ہے۔ معمولی بارش، لینڈ سلائیڈنگ یا سیلابی صورتحال پیدا ہوتے ہی خطے کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو جاتا ہے، جس سے عوام کو ذہنی و عملی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
​علاقے کے عوامی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے اعلیٰ حکام، وادیِ چترال میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے مواصلاتی و انٹرنیٹ نظام کو جدید اور فائبر آپٹک کی سطح پر پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے تاکہ موسم کی خرابی کے دوران بھی شہریوں کو بلا تعطل انٹرنیٹ کی سہولت میسر رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button