تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع کشمور میں کندھکوٹ کے مقام پر باب ذوالفقار علی بھٹو پر والہانہ استقبال، عوام کے جم غفیر سے خطاب

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع کشمور میں کندھکوٹ کے مقام پر باب ذوالفقار علی بھٹو پر والہانہ استقبال، عوام کے جم غفیر سے خطابوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع کشمور میں کندھکوٹ کے مقام پر باب ذوالفقار علی بھٹو کا دورہ کیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے عوام کے بھرپور جوش و جذبے اور ریلی میں مسلسل شرکت پر دلی اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس انداز میں ہمارا استقبال کیا اور پوری ریلی میں ہمارے ساتھ شریک رہے، یہ مسلط قیادت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا صبح سے جاری جوش و جذبہ اور ہماری ریلی کے ساتھ مسلسل شرکت قابل تحسین اور غیر معمولی ہے۔ میں سندھ کے عوام کے اس جوش و جذبے کی گواہی خود عمران خان کے سامنے دوں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج پورے پاکستان کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، سندھ میں ہمارا استقبال کرنے کے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا ہے۔ سندھ میں انقلاب آ چکا ہے، آج سندھ کے عوام نے اپنے جوش و جذبے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلط قیادت کے لیے اب کوئی جگہ نہیں، عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ سندھ کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے تمام اداروں سے امیدیں وابستہ کرنا چھوڑ دی ہیں، اب ان کی نظریں صرف پاکستان کے عوام پر ہیں۔ عمران خان جانتے ہیں کہ عدلیہ انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے اور اسے مفلوج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طاقت کو عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا گوارا نہیں، کوئی بھی ان کے لیے عوام کی غیر معمولی حمایت کا سامنا نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن پر پاکستان کے لیے کام کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے، وہ عمران خان کا نام مٹانے میں مصروف ہیں۔ عمران خان جب بھی پاکستانی عوام سے خطاب کرتے تھے، ان کی نظریں ہمیشہ نوجوانوں پر ہوتی تھیں۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ انقلاب آ چکا ہے، اب پاکستان کے عوام کو اپنی سیاسی طاقت کا فیصلہ کن اظہار کرنا ہے۔ 27 ستمبر پاکستان کی تقدیر بدلنے اور کرپٹ و مسلط قیادت سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پاکستان کے مستقبل کی سمت کا فیصلہ ہوگا، عوام کو حقیقی آزادی کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ عمران خان پاکستان اور اس کی آنے والی نسلوں کی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کو میں خود آپ کی قیادت کرتے ہوئے صف اول میں موجود ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ عمران خان کا تھا، عمران خان کا ہے اور ہمیشہ عمران خان کا رہے گا۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل ملک پر حکمرانی کرتے رہے، انہوں نے پاکستان کو ہر قسم کے بحرانوں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مرتبہ حیدرآباد اور کراچی کا دورہ کیا تھا، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کشمور بھی عمران خان کا ہے۔ کشمور کے عوام نے آج ثابت کر دیا کہ سندھ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button