تازہ ترین

چترال میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ )چترال میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے 1965 ء کی جنگ میں مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کی داستانوں کو اجاگر کیا۔ یہ خصوصی تقریب الٰحسین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام چترال کے تاریخی اتالیق پل پر منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق چیئرمین پروفیسر اسرار الدین نے کی۔ اس موقع پر 1965 کی جنگ میں دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے چترال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے دو ریٹائرڈ اہلکاروں، محمد طیب لال اور شاکر اللہ، کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور ان کی عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین میں پروفیسر اسرار الدین (سابق چیئرمین، شعبہ جغرافیہ، پشاور یونیورسٹی)الحاج عید الحسین (چیئرمین، الحسین فاؤنڈیشن)مولانا اسرار الدین الہلا ل، عبدالولی خان عابد، ظہیر الدین،صفت زرین، شجاع الحق بیگ، عنایت اللہ اسیررؤف خان، عمران حسین، سیدعابدحسین جان ،ریٹائرڈ صوبیدارگل محمد،غلام عمر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور دلیری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے رات کے اندھیرے میں جارحیت کرنے والے مکار دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور اسے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چترال کے غیور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button