تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے کال پر پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا لویر چترال کے اتالیق پل پر جاری

چترال (نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے کال پر پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا لویر چترال کے اتالیق پل پر جاری ہے جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں جوکہ شام 6 بجے سے 9بجے تک جاری رہتا ہے۔ اتوار کے روز دھرنا کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مغفرت شاہ، ضلعی امیر وجیہہ الدین، نائب امیر مولانا جمشید احمد، ضلعی سیکرٹری عبدالحق، سابق ویلج چیرمین عبدالحق کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر رہنما شجا ع الحق بیگ اور دوسروں نے خطاب کیا اور پٹرولیم لیو ی کو عوام کے جیبوں پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کا ایک ایک کارکن اب اس کے خلاف کمربستہ ہوگیا ہے اور اسے منظقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button