تازہ ترین

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں: ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا شہریوں کو محتاط رہنے کا حکم

چترال / ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی خرید و فروخت سے شدید خبردار کرتے ہوئے “چترال رائل ہومز” (نزد ایئرپورٹ بلچ) کو بغیر نان اعتراض سرٹیفکیٹ (NOC) کے قائم کردہ سوسائٹی قرار دے دیا ہے۔​ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ عوامی اعلامیے کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور متعلقہ سرکاری اداروں سے کسی بھی قسم کی منظوری یا این او سی حاصل کیے بغیر کام کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ مالی نقصان اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے اس سوسائٹی میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری، پلاٹ کی خرید و فروخت یا مالی لین دین سے مکمل طور پر گریز کریں۔​اعلامیے میں صراحت کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ بغیر منظوری اور این او سی کے قائم ہاؤسنگ سوسائٹی میں کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والے افراد اپنے نفع و نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے اور بعد میں کوئی قانونی عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایاکاری یا پلاٹ کی خریداری سے قبل متعلقہ سرکاری دفاتر سے اس کی قانونی حیثیت اور ضروری منظوریوں کی تصدیق لازماً کر لیں۔​دوسری جانب اس سلسلے میں جب “چترال رائل ہومز” کے منیجنگ ڈائریکٹر حیدر علی خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتظامیہ کے موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بینر تلے پلاٹ فروخت نہیں کر رہے، بلکہ مقامی زمین مالک کے ساتھ جائینٹ وینچر (اشتراک) کے تحت انفرادی طور پر گھروں کی تعمیر کے لیے ۵، ۶ اور ۹ مرلے کے قطعہ جات فروخت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button