تازہ ترین
ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور صوبائی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا پرجوش خیرمقدم کیا

چترال (نمائندہ ) ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور صوبائی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر نوشابہ نے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کا باضابطہ مؤقف پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو پشتِ ڈال کر تمام تر توانائیاں اور قومی وسائل محض جلسوں، جلوسوں اور دھرنوں کی نذر کر دیے گئے، جس کے باعث عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔



