تازہ ترین

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام "تعمیر انسانیت تعلیمی کانفرنس” گزشتہ روز بونی میں منعقد ہوئی

چترال (نمائندہ) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام "تعمیر انسانیت تعلیمی کانفرنس” گزشتہ روز بونی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت ضلعی صدر نورالہادی ناجی نے کی، جبکہ ڈی ای او اپر چترال ڈاکٹر عبدالمالک اور تنظیم کے صوبائی نائب صدر بختیار زمین مہمانان خصوصی تھے۔ درس قرآن کی سعادت شعبہ تربیت کے ضلعی نگران مولانا محمد عثمان نے حاصل کی۔کانفرنس سے معروف ادیب محمد جاوید حیات، تنظیم لوئر چترال کے صدر مولانا سفیراللہ، جامعہ چترال کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، روز چترال کے سربراہ ہدایت اللہ، سابق ضلعی صدور ضیاء الدین، سلطان محمد، ضلعی صدر نورالہادی ناجی، صوبائی نائب صدر بختیار زمین اور ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد انسانیت کی تعمیر ہے اور استاد معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ موجودہ دور میں اساتذہ کو طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔شعبہ بہبود اساتذہ کے ضلعی نگران کرم الٰہی نے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے قراردادیں پیش کیں۔کانفرنس کے اختتام پر ڈی ای او اپر چترال کو یادگاری شیلڈ، ریٹائرڈ ہونے والے 7 ارکان سلطان محمد، محمد جاوید حیات، خواجہ حبیب الرحمن، غلام احمد، ناظم اللہ، سید عطاء اللہ شاہ، غلام اسماعیل اور سید افسر شاہ کو ان کی تدریسی و تنظیمی خدمات پر شیلڈز دی گئیں۔ اسی طرح چیئرمین روز ہدایت اللہ کو حسن کارکردگی ایوارڈ اور 2026 کے بہترین ٹیچرز کا اعزاز پانے والے فضل الرحمان اور غیاث الدین کو توصیفی شیلڈز پیش کی گئیں۔نظامت کے فرائض ضلعی سیکرٹری احسان اللہ اور تحصیل صدر فضل الرحمان نے انجام دیے۔ کانفرنس مولانا قاضی دانش احمد ضیاء کی دعا سے اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد ضلعی اجتماع میں 6 نئے ارکان سے صوبائی نائب صدر نے حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button