تازہ ترین
پاؤر کمیٹی چترال کے ممبران کا گولین دو میگاواٹ بجلی گھر کا معائنہ،کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار


کمپنی مشینوں کی تنصیب کا کام شروع کرینگے ۔پاؤر ہاؤس کا سول ورک بھی اختتام کے قریب ہے اور ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔پاؤر کمیٹی کے ممبران نے موقع پر سی ای ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک اور ایس آر ایس پی کے اداراے کا شکریہ بھی ادا کیا۔اور کہا کہ انشاء اللہ چترال ٹاون کے لوگ دومیگاواٹ سستی بجلی سے مستفید ہونگے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ مسعود الملک کا پیڈو کے اعلیٰ اہلکاروں سے میٹنگ ہوئی ہے جسمیں اُنہوں نےٹرانسمیشن لائن اور کمیونٹی کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پیڈو اور واپڈا صارفین سے مختلف نرخوں کے مطابق بجلیکی فی یونٹ18روپے تک وصول کرتی ہے۔جبکہ ایس آر ایس پی کمیونٹی سے فی یونٹ4روپے وصول کرتی ہے۔