تازہ ترین
عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ عام ؛سابق وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی نے خطاب کیا؛ چترال میرا دوسرا گھر ہے ، نظر انداز نہیں کرسکتے


اعلیٰ حیدر ہوتی اپنے تین روزہ دورے پر چترال پہنچے تو ایئرپورٹ پر کثیر تعدا د میں کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔انکے ہمراہ سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک ،ارم فاطمہ جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر موجود تھے۔ درایں اثنا سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے شاہی مسجد میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیاجس کی تعمیر کے لئے اْنہوں نے اے این پی کے صوبائی حکومت کی طرف سے3کروڑ 38لاکھ کاخطیر رقم دیا تھا۔بعد میں اْنہوں نے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزامان ،امام شاہی مسجد قاری شبیر احمد اور دیگر علماء کرام سے بھی ملاقات کی۔خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان نے حیدر خان ہوتی کو چترالی چغہ جبکہ قاری شبیر احمد نے اْنہیں چترال ٹوپی پہنایا۔