181

خیبرپختونخوا حکومت کا احسن اقدام ، انٹرنیٹ براڈ بینڈ پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور:(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ٹی کی فروغ کیلئے انٹرنیٹ براڈ بینڈ پر لاگو صوبائی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . مزکورہ ٹیکس کے خاتمے کے لئے سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کردہ سمری کی منظوری کے بعد انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد صوبائی ٹیکس ختم ہوجائیگا۔اس سلسلے میں چند روز قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس ئی ٹی بورڈ کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم کےاجلاس میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا. اجلاس میں چیئرمین آئی ٹی بورڈ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے وزیر اعلی سے منظوری کیلئے بھیجوائی گئی تھی ۔
انٹرنیٹ براڈ بینڈ پر 19.5 فیصد صوبائی ٹیکس ختم ہونے کے فیصلے سے لاکھوں موبائل اور انٹرنیٹ صارفین مستفید ہونگے اور آئی ٹی کو صوبے میں فروع ملے گا۔ اس کا باقاعدہ اعلامیہ آج جاری کردیا جائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں