194

چترال ٹاسک فورس کی طرف سے امدادی کارروائیان جاری

چترال(ڈیلی چترل نیوز)چترال میں گزشتہ 3 روز سے جاری برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ چترال شہر میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں 4 فٹ سے زائد برف کی تہہ جم گئی ہے اور تاحال برفباری جاری ہے۔ چترال شہر کا تمام ملحقہ وادیوں سے زمینی رابطہ منقع ہو گیا ہے۔ بجلی کے کھمبے اکھڑنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ برف کے بوجھ سے درخت جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس خود ریسکیوٹیم لے کرشیرشال کریم آباد پہنچ کرمتاثرین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پر 22FFنے ارسون سے سڑکوں میں برف ہٹاکرکئی متاثرہ خاندادنوں میں ریلیف پیکج پہنچایااور141ونگ چترال سکاوٹس نے دروش میں متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکج تقسیم کئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس عوام کوسہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں