189

پاک افغان سرحد آج جزوی طور پر کھول دی جائیگی. افغان سفیر

اسلام آباد / پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمرزاخیلوال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان سرحد آج جزوی طور پر کھول دی جائے گی.تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے دعویٰ کیا کہ سرحد کے دونوں جانب لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر پاک افغان سرحد ہفتہ کو جزوی طور پرکھول دی جائے گی انہوں نے مزید یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ تین سے چار روز تک پاک افغان سرحد مکمل کھل جائے گی۔یاد رہے کہ سرحد کی بندش سے خواتین ، بزرگ اور شہری افغانستان واپس نہیں جاسکتے ہیں جبکہ افغان سفیر نے افغان شہریوں کو بغیر دستاویزات پاکستان کا غیر ضروری سفر کر نے سے بھی منع کردیا ۔واضح رہے کہ لاہور بم دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد گزشتہ 9 روز سے ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں