296

صوبے کے چودہ منتخب اضلاع کے 60سرکاری سکولوں میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا/محمد عاطف خان

پشاور/خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو بین الاقوامی طرز کے کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانے کیلئے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے اورمنفرد منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک سالہ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر صوبے کے چودہ منتخب اضلاع کے 60سرکاری سکولوں میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جسے اگلے مرحلے میں صوبے کے تمام سرکاری سکولوں تک توسیع دی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں ساتویں تا نویں جماعت کے بچو ں کو کمپیوٹر پروگرامنگ اور سافٹ وئیر ڈیزائنگ سے متعلق بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں مستقبل میں اس شعبے کو بطور کیرئیر اپنانے کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم بنیادیں فراہم کی جائے اور اسی طرح مستقبل میں اس شعبے کیلئے درکار تربیت یافتہ انسانی وسائل مقامی طور پر پیداکیا جا سکیں۔اس منصوبے کا اجراء موجودہ اور آنے والے دور میں کمپیوٹر پروگرامنگ اور سافٹ وئیر ڈیزائنگ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہےEarly Age Programming” “کے نام سے اس منصوبے کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب پیر کے روز پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔سینئر صوبائی وزراء برائے انفامیشن ٹیکنالوجی شہرام خان تراکئی اور صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اساتذہ کی کثیر تعدا د نے بھی شرکت کی۔تقریب میں اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے آئی ٹی بورڈ اور محکمہ تعلیم کے درمیان ایک مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے سرکاری سکولوں میں اس منصوبے کے اجراء موجودہ حکومت کا ایک انقلانی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سافٹ وئیر انجینئرنگ اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبے میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ انسانی وسائل مقامی طور پر پیدا کئے جا سکیں گے جو آنے والے وقت میں اس شعبے نہ صرف اپنے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے بلکہ ملک کی معیشت کو مظبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ آنے والا وقت صرف اور صرف آئی ٹی کا ہے اور دنیا بھر کی معیشت ان اکانومی کی طرف بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں انسانی زندگی میں انفارمشین اور کمیونیکینش ٹیکنالوجی کے عمل دخل اور ضرورت پے پیش نظر صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ انفامیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے مختلف منصوبے شروع کرنے پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں صوبے کے سرکاری سکولوں میں گزشہ تین سالوں کے اندر 13ہزار سے زائد جدید آئی ٹی لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں اور Early Age Programmingمنصوبے کے اجرا سے ان لیبارٹریوں کا بہترین استعمال بھی ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے صوبے کے نظام تعلیم کو ایک نئی جہت ملے گی۔ اس منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ شہباز خان نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت سرکاری سکول کے بچوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ میں بین الاقوامی میعار کی تربیت فراہم کرنے کیلئے مختلف یونیورسٹیوں کے آئی ٹی پروفیسر صاحبان پر مشتمل کمیٹی نے آئی ٹی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کے نصاب کے طرز پر نصاب تیار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں