190

دروش میں دکانوں میں نقب زنی کے اندھے کیس کا سراغ لگاکر ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کرنے پرایس ڈی پی او ظفر احمد اور تھانہ دروش کے عملے کا شکریہ

چترال (نمائندہ ) دروش پولیس نے ایک ہفتے کے اندر اندر دروش بازار میں ایک میڈیکل اسٹور سمیت کئی دکانوں میں نقب زنی کے اندھے کیس کا سراغ لگاکر ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا جسے دروش کے عوام نے ایس ڈی پی او دروش ظفر احمد اور تھانہ دروش کے عملے کی اعلیٰ کارکردگی قرار دی ہے۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں محمد ادریس ، محمد حسین ، سیف الدین، سرفراز خان، محمد یونس ، ناصر اقبال اور دوسروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے نظام میڈیسن ہاؤس میں نقب زنی اور کیش کی چوری کے ساتھ دروش بازار میں واقع دوسرے دکانوں میں بھی نقب زنی کی واردات ہوئی تھی جس پر مقامی پولیس اور ایس ڈی پی او ظفر احمد نے دن رات ایک کرکے کیس کی تفتیش کرتے ہوئے قلیل عرصے میں ہی ملزمصدام حسین ولد چراغ ساکن گرومیڑ دروش کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ نقد رقم اور سامان برآمد کرلی۔ انہوں نے کہااس کیس میں ملزم کا مختصر وقت میں سراغ لگانے پر دروش کے عوام اور تاجروں میں احساس تحفظ اور پولیس پر اعتماد بڑھ گئی ہے ۔ انہو ں نے کیمسٹ اور تاجربرادری کی طرف سے ڈی۔ پی ۔ او چترال سید علی اکبر شاہ سمیت ایس ڈی پی او ظفر احمد اور تھانہ دروش کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی پولیس کی کارکردگی اسی طرح رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں