210

بارشیں اور برف باری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ میڈیا سیل کے مطابق وزیراعلیٰ نے بارشوں کے نقصانات سے بچائو کیلئے صوبے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے جی بی ڈی ایم اے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات، اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں شاہراہوں کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، دوسری جانب اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرئے ہوئے وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات کو فیز ٹو کے تحت گلگت کی شاہراہوں کی میٹلنگ اور پیج ورک پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس تا پبلک چوک روڈ پر جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ شاہراہوں کی ڈرائیننگ اور تزئین وآرائش کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ استور ویلی روڈ، جوٹیال بائی پاس، ریور روڈ اور ہیلی چوک تا غزنوی چوک دوراہا شاہراہ کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک ارب پینتیس کروڑ کی لاگت سے گلگت غذر ایکسپریس وے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے جے سی پیک کے منصوبوں میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اگر سی پیک منصوبوں پر کام کے آغاز کرنے میں تاخیر ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت خود اس منصوبے پر کام کا آغاز کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں