201

چترال سکاوٹس اورپاک آرمی کے تعاون سے ارندومیں اسپرنگ فیسٹول کااہتمام

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال سکاوٹس کے تعاون سے تحصیل ارندومیں ایک شاندار اسپرنگ فیسٹول کااہتمام کیاگیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بھرپورشرکت کی فیسٹول میں مختلف ایونٹ کاانعقادکیاگیا جس میں بچوں اوربڑوں کے لئے والی بال ،کرکٹ،بچوں کے لئے کاٹوں موویز،تقریری مقابلے ،علاقائی اورروایتی کھیلوں کابھی انعقادکیاگیا۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے کہاکہ یہ تحصیل ارندومیں اپنی نوعیت کاسب سے بڑاایونٹ ہے جس سے علاقے کے لوگوں نے بھرپوراندازسے لطیف اندوزہوئے ۔انہوں نے پاکستان آرمی اورچترال سکاوٹس کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پیشہ وارانہ اموراورقیام امن کے ساتھ ساتھ دوسرے دفاعی اورصحت مندسرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں فیسٹول کے آخرمیں ونگ کمانڈر143Wکے لیفٹنٹ کرنل فیصل عمران نے جیتنے والے ٹیموں اوربچوں میں ٹرافی ،گفٹ اورانعامات تقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں