271

پانامہ کیس کے پانچ سو صفحات میں کس جگہ نواز شریف کو مجرم لکھا گیا ؟ ن لیگی سینئر رہنما نے حقیقت سے آگاہ کر دیا

پشاور(نیو زڈیسک )وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا پانچ سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہیں بھی نواز شریف کومجرم نہیں لکھا ہے،قرضے نہ لینے والے اب کشکول لے کرچائینہ میں گدھوں کا کاروبار کرنے لگے۔پانامہ کیس فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آنے کے بعد مسلم لیگ ننے یوم تشکر ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر اور پی ایم ایل این کے صوبائی صدرکے امیر مقام اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید عباسی کررہے تھے ،اس موقع پر امیر مقام کا کہناتھاکہ پاناما کیس کا پانچ سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہیں بھی نواز شریف کومجرم نہیں لکھا ہے ۔عمران خان نے پانامہ پر لوگوں کے وقت کو ضائع کیا ۔یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے سپریم کورٹ نے حق کا ساتھ دیا ہے۔ امیر مقام کا کہناتھاقرضے نہ لینے والے اب کشکول لےکرچائنہ میں گدھوں کا سٹال لگا کر بیٹھے ہیں امیر مقام کاکہنا تھا کہ احتساب کمیشن کو تالہ لگانے والے اسلام آباد میں احتساب کی بات کرتے ہیں،سراج لحق ،عمران خان سے مل کر کس منہ سے شریعت کی بات کررہے ہے۔سراج الحق نے دو وزارتوں کیلئے اپنے نظرئے کو بیچ دیا۔ صوابی،مردان،چارسدہ اور نوشہرہ سے ریلیاں دوران پور موٹروے ٹول پلازہ پہنچ گئیں جہاں پر مقررین نے خطاب کیا ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کو آئندہ انتخابات میں ایک سیٹ بھی جیتنے نہیں دیں گے، خیبر پختونخوا کا کرپٹ وزیر اعلی عمران خان کو مشورے دے رہے ہیں، عمران خان کوہستان سے الیکشن لڑنے جا رہے کیا یہ سچ ہے ،عمران سن لیں کوہستان کے پہاڑوں میں بھی پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔خیبر پختونخوا کے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں