229

گستاخ رسول کی سزا کا فیصلہ آپ خود کریں ۔۔۔۔شیرجہان ساحل 

معلون محمد الرشید الدین والد محمد نور ساکنہ سوریچ تورکہو چترال میں 1986ء کو پیدا ہوئے اور گورنیمنٹ ہائی سکول ریچ سے 2004ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور ایک سال تک گھر میں رہا ” یہ تقریبا چترال کے تمام پسماندہ علاقوں کے طالب علم نوجوانون کا معمول ہے کہ کیریئر پلان نہ ہونے کے باعث میٹرک کے بعد ان کے ایک دو سال گھر بھیٹَےضائع ہوجاتےہیں” ایک سال مسلسل گھر میں بے کار رہنے کے بعد وہ آخر کار بہتر مستقبل اور بہتر روزگار کا خواب لیکر2006ء کو اسلام آباد چلا گیا جہاں مختلف جگہوں پر کام کرنے کے بعد وہ 2008ء کے آخر میں قطر چلا گیا اور (سی سی سی)                                  consolidated contractor company
میں مستری کے ساتھ ہیلپر بھرتی ہوا۔ اور 2015ء تک اس کمپنی کے ساتھ منسلک رہا۔ اس دوران وہ ہردوسال بعد گھرآتاجاتا رہا اورجب پہلی بارواپسی ہوئی تو والدین نے یہ خواہش ظاہر کی کہ بیٹے کی شادی ہوجائے اس پر انہوں نے والد سے کہا کہ آپ جیسے چاہیں میری شادی کرلیں اور اس کے بعد نور محمد نے اپنے براداری میں سے ہی اپنے لئے بہو پسند کیاجو کھوت تورکہو سے تعلق رکھتی تھی۔ اسطرح 2012ء میں محمد الرشید کی شادی ہوگئی اورچھٹی پورا ہونے کے بعد واپس دوہا قطر چلا گیا۔ موصوف کا اس وقت ایک بیٹی بھی ہے۔ جو اپنے والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔  قطرکےاس کمپنی میں رابطہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ راشید اس کمپنی (جسکا ذکر اوپر کیا گیا ہے) کے جی۔پی۔ایل پروجیکٹ میں بھرتی ہوا تھا اوردوہا کے اندارراسلافان نامی جگے پر تعینات تھے اس کے دو سال بعد وہ ائرپورٹ پروجیکٹ پر چلا گیا اوراخری وقت یعنی 2015ء تک وہ اسی پرجیکٹ پرکام کر رہا تھا۔ کمپنی میں موجود اس کےساتھیوں سے جب اس کے رویے کےبارے میں پوچھاگیا تو پتہ چلا کہ راشید شروع شروع میں نارمل تھا مگر 2013ء کے بعد اس کی طبعیت میں چڑچڑاپن پیدا ہوا اور معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا شروع کیا۔ کمپنی کے ہرفرد کے ساتھ اس کا منہ ماری ہو رہا تھا اورچڑچڑاہٹ اس کی پہچان بن گئی تھی۔ چونکہ تمام ساتھیوں کے ساتھ اس کا نہیں بن رہا تھا اور وہ تنہائی کا بھی شکار ہو گیا تھا اورجب الٹی سیدھی باتیں کرنے لگے تواس کے قریبی رشتہ دار، دوست جو قطر میں رہتے تھے اس کی خراب حالت پر ترس کھاتے ہوئے اسے قاری عبدول حمید (جوکہ تریچ سے تعلق رکھتا ہے اوراس وقت وہ بھی قطر میں ہیں) کے پاس لے گئے دم دعا کروا کر اسے واپس کمپنی لے گئے۔ یہ ہماری روایت رہی ہے کہ جب بھی ہمارے ہاں کوئی ذہنی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے پہلا علاج دم دعا کے ذرئعے ہی کرواتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارا عقیدہ منسلک ہوتا ہے اورعقیدہ والا بندے کو ذہنی سکون بھی ملتا ہے۔ اس طرح دو تین مہینے کے بعد راشید سخت بیماری میں مبتلا ہوا اوراس کے ہاتھ پاون کاپنے لگے تو کمپنی کی طرف سے اسےدوہا کے حماد ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں دو میہنے تک اس کا علاج چلتا رہا اورابتدائی ٹیسٹ وتفتیش کے بعد ڈاکٹرون نے اسے ذہنی مریض قراردئیے اورعلاج جاری رکھنے کا بھی مشورہ دئیے۔ علاج مکمل ہونے کے بعد کمپنی سے فارغ کیا گیا کیونکہ بندہ جب ایک دفعہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اسے نارمل کارکردگی کی امید نہیں رکھی جاسکتی ہے ۔ اور اسطرح 2015ء کے وسط میں وہ واپس چترال آگیا۔ اور ایک سال تک گھر میں رہا، اس دوراں گھر میں بھی معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرتا تھا بیوی کے ساتھ مارپیٹ ہوتا رہتا تھا اور اکیلے میں خود سے باتیں کرنا، اندھرے میں ڈر، اور بار بار یہی کہتا تھا کہ کوئی مجھے بلارہا ہے قطر سے کوئی دوست آیا ہوا ہے۔ کمرے میں بیٹھا ہوا ہے۔ بعض دفعہ گھر والے بھی اس کے ساتھ جاتے تھے مگر اس کے بتائے ہوئے جگے پر کوئی نہیں ہوتا تھا۔ اس صورتحال سے تنگ آکر گھر والوں کی طرف سے اسےعلاج کے لئے مختلف دعاگوعاملون کے پاس لےجایا گیا مگرکوئی خاص افاقا نہیں ہوا ۔ اس کے بعد نور محمد نے یہ فیصلہ کیا کہ بیٹے کو علاج کےلئے پشاور بھیجا جائے اور اپنے چھوٹے بیٹے انورالدین کے ساتھ 20 اپریل کو گھر سے روانہ کیا۔ اسی دن دونوں بھائی چترال پہنچ کرلگژری ہوٹل کے کمرہ نمبر 19 کو بک کئےاورفیصلہ کیا کہ صبح پشاورکے لئے روانہ ہونگے۔ اس طرح رات کو راشید نے پلان تبدیل کیا اور چھوٹے بھائی سے کہا کہ کل ایک اورعامل سے ملیں گےاوراس کے بعد پشاور کا پروگرام سیٹ کریں گے اورالائیڈ بینک چترال میں پیسے جمع کیا تھا اسے بھی نکالنا ہے، یہ کہہ کرراشید نے چھوٹے بھائی کو راضی کیا۔ اسطرح رات بھر سویا نہیں اور صبح اذان کے ساتھ کمرے سے باہر جانے کی کوشش کی مگر انوار نے منع کیا اور ناشتے کے بعد وہ بینک چلاگیا اور جب کافی دیر انتظار کےبعد وہ نہیں آیا تو انواراس کے پیچھے بینک گیا تو پتہ چلا کہ وہاں پر بھی ہنگامہ کر بیٹھا ہے اور بینک کےعملے کے ساتھ لڑائی جاری ہی تھا کہ انوار بھی پہنچ گیا اور بینک منیجر نےاسے سارا صورت حال بتایا اور انوار نے بینک کے تمام عملے سے یہ کہہ کر معذرت کیا کہ اس کے بھائی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہاں سے لیکر سیدھا ہوٹل چلا گیا اوروہاں پہنچ کر اسے مذید سمجھایا اور منت کی کہ اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائیں۔ اس کے بعد جمعے کی نماز سے پہلے پھر وہ یہ کہہ کر باہر چلا گیا کہ پیسہ کم ہیں اور بینک والے بھی پیسہ نہیں دئیے لہذا میں کسی دکاندار سے پیسے کا بندونست کرتا ہوں۔ کافی ٹائم کے بعد جب انواراسے فون کیا تو کسی اور بندے نے فون اٹینڈ کیا اور بات پورا کئے بیغر بند کیا۔ دوبارہ کال ملایا اور کہا کہ یہ میرے بھائی کا فون ہے اور اسکا دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے کہیں آپ کے ساتھ لڑائی تو نہیں کیا۔ اس کے بعد اگے سے اس بندے نے کہا کہ میں چترال پولیس لائن سے بات کر رہا ہوں آپ فورا لائن آجائیں۔ انوار کے بقول جب وہ تھانے کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ لوگوں کے بڑی تعداد نعرہ لگا رہے تھے اور حالات کافی خراب دیکھائی دئیے۔ انوار ہجوم سے ہوتا ہوا تھانے تک پہنچ گیا۔ اور انفارم کیا کہ وہ راشید کا بھائی ہے اس کے بعد تفتیشی افسران ان سے تفتیش کرتے رہے اوراب تک چار مختلف ٹیم کے افسران ان سے تفتیش کر چکے ہیں۔ اور رات بھر سویا بھی نہیں ایک طرف ڈر تھا اور دوسری طرف سونے کا بھی کوئی خاص انتظام موجود نہیں تھا۔ اب مجھے نہیں پتہ میرے اور میرے گھر والوں کو کیا سزا ملے گی اور میرا یقین کوئی کرے گا بھی کہ نہیں مجھے کچھ نہیں پتہ۔ بس میرا صرف للہ تعالی سے یہ امید ہےکہ حالات بہتر ہونگے۔ اور آپ جیسے بھائیوں کے تعاون سے اور میڈیا کے توسط سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ میرے بھائی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور ہم پچھلے دو سالوں سے اس کی علاج کروارہے ہیں اور کل بھی اسے علاج کے لئے لے جاتے ہوئے ان حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے بھائی نے کیا کہا مگر میرا یقین ہے جو بھی کہا ہوگا غلط کہا ہوگا کیونکہ اس کی ذہنی حالت اس قابل نہیں ہے۔ اس کے بعد ایک لمبی گہری سانس لیکر انوارخاموش ہوا اور میں نے اسے دلاسہ دینے کی کوشش کی کہ اس وقت آپ سمیت ہم سب مشکل حالات سے دوچار ہیں اور اللہ تعالی سےاۤمید ہے کہ وہ ہمارے اس حال پر رحم فرمائے گا۔ مگر انوار کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا اور میں بھی آبدیدہ ہوکر فون بند کردیا۔

اب جن حالات کا ذکر کیاگیا ان تمام کو بغور پڑھنے کے بعد یہ کہناغلط نہ ہوگا کہ معلون راشید کا ذہنی توزن درست نہیں ہے اور اس کی پوری فیملی پچھلے دو تین سالوں سے اسے بطور صدمہ برداشت کررہی ہیں اور اب یہ تمام چترال کے لئے مسلہ بن گیا ہے اور یہ چترال اور چترالیوں کا بڑا پن ہے کہ وہ اسے پولیس کے حوالے کئے۔ اور اب یہ پولیس اورانتظامیہ کا مسلہ ہے کہ وہ جلد ازجلد مسلے کی تہہ تک پہچنے کی کوشش کریں کیونکہ گستاخی کا مرتکب ہونے کے باوجود لوگوں نےاسے پولیس کے حوالہ کئے اب یہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ لوگون کے صبرکا مذید امتحان نہ لےاوراسے قانونی فیصلے سے جلد اگاہ کریں۔ اور اگر حکومت کوئی کوتاہی کرے تو یقینا حالات خراب ہونگے۔

اس کے بعد میں نےیہ جاننے کی کوشش کی کہ شریعت میں ایسے شخص کے لئے کیا سزا ہے اوراس سلسلے میں جب ہم نے جید علما کےصدراورچترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی جناب مولانا عبدالاکبرچترالی سے پوچھا تو مولانا صاحب نے فرمایا کہ کوئی بھی شخص جسکا دماغی حالت درست نہ ہو شریعت میں ایسے شخص کو مرفوع القلم کہا جاتا ہےاورشریعت کے مطابق ایسےشخص کی کوئی سزا نہیں ہے جسکا دماغی حالت درست نہ ہو۔ اب ہمیں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چائیے اور پولیس اور دیگر تفتیشی ادارون کے ساتھ تعاون کرنا چائیےکیونکہ کسی بے گناہ پر گستاخی کا الزام بھی گستاخی کے مترادف ہے۔اللہ تعالی ہمیں صیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیے۔ امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں