280

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے 30 ہزار بلدیاتی ملازمین کو سکیل اپ گریڈیشن دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے 30 ہزار بلدیاتی ملازمین کو سکیل اپ گریڈیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔آج پردہ باغ میں منعقدہ اپ گریڈیشن کی تقریب سے محکمہ بلدیات کے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ گریڈ ایک تا پانچ کو ٹو سٹیپ جبکہ پانچ تا 16 گریڈ کے ملازمین کو ون سٹیپ اپ گریڈیشن دی جائے گی۔اس موقع پر ملازمین نے اپ گریڈیشن ملنے پر خوشی کا اظہار رقص پیش کر کے کیا۔بلدیاتی ملازمین کے چیئرمین ملک نوید نے اس موقع ہر کہا کہ تمام مطالبات منظورکرنے پروہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”بلدیاتی ملازمین اپ گریڈیشن ملنے پر بہت خوش ہیں جس کے اظہار کے لیے وہ اتنی بڑی تعداد میں آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اپنے تمام مطالبات منظور کرنے پر ہم صوبائی حکومت خصوصاَ وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کے مشکور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں