211

صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کےلئے39ارب کے 32 پراجیکٹس منظور کرلئے جس میں چترال میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے

ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا(پی ڈبلیو ڈی پی) نے 39 ارب روپے کی لاگت سے 32 پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری چیف سیکٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران دی گئی جس میں ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کےلئے اعلیٰ تعلیم، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، کھیل، آثار قدیمہ، صحت، سماجی بہبود، ریلیف و بحالی، خزانہ، بلدیات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، شہری ترقی، چترال میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت، ڈٰ ی ڈبلیو ایس ایس، پانی، داخلہ، قانون و انصاف اور ذراعت کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں کے 41 پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 32 پراجیکٹس کی منظور دی گئی،۔ان پراجیکٹس میں اضا خیل بالا، پایان، ڈاگئی، بانڈہ نبی، بدرشی اور نوشہرہ میں اندرونی سڑکوں کی فزیبیلیٹی سٹڈی، ڈیزائن اور بلیک ٹاپنگ اور یونین کونسل ڈاگئی بانڈہ نبی، پیر پیائی، بدرشی، اضاخیل بالا اور پایان ضلع نوشہرہ میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر (فیز2) (2016-17) شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں