تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کا بونیر میں دوسرا دن، متاثرہ سادات خاندانوں کے ساتھ خصوصی امداد

بونیر (نامہ نگار) چترال کی معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے دوسرے دن بھی بونیر میں حالیہ سانحے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور متاثرین میں نقد مالی امداد تقسیم کی۔

رپورٹ کے مطابق قاری صاحب نے بونیر کے دور دراز علاقہ چغرزئ میں گزشتہ شب قیام کیا اور آج یہاں ایک نئی جامع مسجد کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر 70 متاثرین میں نقد امداد کے لفافے تقسیم کیے گئے۔

بعد ازاں قاری فیض اللہ چترالی نے ان سادات خاندانوں سے ملاقات کی جنہیں حالیہ سانحے میں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان خاندانوں میں 22 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ ان کے مکانات اور زمینات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ قاری صاحب نے اس موقع پر متاثرہ سادات سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہیں خصوصی مالی معاونت پیش کی۔

بعد ازاں قاری صاحب گانشال ٹاپ پہنچے جہاں متاثرین عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ یہاں 40 مزید افراد میں نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔

یاد رہے کہ اپنے دورے کے پہلے دن قاری صاحب نے ایک شہید مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے بھی امداد فراہم کی تھی۔

قاری صاحب کے ہمراہ اس دورے میں خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان اور سابق امیر جمعیت علمائے اسلام چترال مولانا عبدالرّحمٰن بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بونیر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے بعد قاری صاحب چترال اور غذر جائیں گے اور وہاں کے سیلاب متاثرین میں بھی امداد تقسیم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button