249

مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ؛ شہدا کے بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کی گئی

دروش(نامہ نگار) گذشتہ روز قاری جمال ہاؤس دروش مین اکابرین جمعیت علماء اسلام کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں مستونگ مین جمعیت کے قافلہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کی دینی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔قافلے پر حملے میں شہدائے اسلام کے بلند ی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے لیکن قافلہ حق ان حملوں سے نہ تو ڈریں گے اور نہ اپنے ولولہ انگیز مشن سے پیچھے ہٹے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدرسہ قاسم العلوم دروش، مدرسہ تعلیم القرآن دروش، مدرسہ جمال القرآن بازار دروش میں ختم قرآن کا اہتمام کیا جائے گاجس میں شہدائے اسلام کے بلند درجات اور زخمیوں کی کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا ہوگی۔اجلاس کے بعد چترال سے اکابرین کا وفد اسیران ناموس رسالتؐ سے ملاقات کیلئے ڈیرہ اسمٰعیل خان روانہ ہو گیا ۔ وفد میں سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد، مولانا فتح الباری اور مولانا عبدالسمیع آزاد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں