192

سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیر پی پی پی چھوڑ کرآل پاکستان مسلم لیگ میں شامل،چترال کیلئے اے پی ایم ایل کا صدر مقرر

چترال(نمائندہ ) سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیر نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔اور چترال کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرمقرر ہوگئے ۔دو سال قبل اُنہوں نے پی پی پی پشاور کی صوبائی قیادت سے میٹنگ کرکے 25ستمبر2015کو پی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔کراچی ائیرپورٹ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان وزیر نے کہا کہ اُنہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی تھی اور دو سال پہلے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔پی پی پی میں شمولیت کے بعد میں نے اس پارٹی کے لیڈر شپ اور قیادت میں عوام کے لئے خدمت کا فقدان پایا۔اس لئے مجبوراً پارٹی کو چھوڑنا پڑا،اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف ملک کی ترقی کے لئے ایک خواب تھا اور اُنہوں نے چترال کے ترقی کے لئے بہت کام کیا ۔سلطان وزیر نے کہا کہ میں نے چترال کے عوام کے بہترین مفاد میں اے پی ایم ایل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں