242

شیشی بجلی گھر کے مرمت کا بہانہ بناکر دروش کے عوام کو بجلی کی فراہمی سے محروم رکھنے سے انتظامیہ باز رہے۔قاضی نظام الدین

دروش (نمائندہ  اے این پی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر قاضی نظام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ  انتظامیہ چترال کے نوٹس میں یہ بات لائی جاتی ہے کہ شیشی پاور ہاوس کومرمت کے بہانے بناکر پچھلے سال رمضان المبارک میں دروش کے مسلمانوں کو جس اندازسے تکلیف دیا گیا ، وہ سب کو یاد ہےلیکن اس سال بھی مرمت کے بہانہ بناکر دروش کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں پچھلی سال کی طرح رمضان المبارک میں بجلی سے محروم رکھا گیا توعوام دروش انتظامیہ کے اس روئے کے خلاف دھرنا سے لیکر جلسہ جلوس حتیٰ کہ روڈ بند کرنے کے لئے اقدام کرے گی جس کی تمام تر ذمہ دار ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور شیشی پاور ہاوس کے عملے پر ہوگا، یہ مرمت کے کام عموما ً اور باالخصوص جون اور رمضان المبارک کے  مہینوں میں کیو ں کیا جاتا ہے ۔ وہ سب کو پتہ ہے۔مرمت کے بہانے بناکر پیسہ کمانےاور بنانے والوں سے گزارش ہے کہ آپ اس مقدس مہینے میں اس ناروا سلوک سے باز رہیں۔ یہ پیسہ دوسرے مہینوں میں بھی کما سکتے ہیں۔ اُنہوں نے دروش کے مسلمانوں سے خصوصی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہمیں آُپ کی ضرورت پڑے، آپ اپنے گھروں  میں رہنے کے بجائے اس مقدس تحریک کا حصہ بنیں اور نیکی کمائیں۔آپ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ رہیں ۔ انشاٗ اللہ تعالیٰ ہم اپنے جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر عوام دروش کے مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر ائیں گے۔ہمیں امید ہے کہ وقت آنے پر عوام دروش اپنے غیرت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں