عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے/ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ
تورکہو(نامہ نگار)ممبرصوبائی اسمبلی مستوج سیدسردارحسین شاہ نے کہاہے کہ عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے جبکہ چترال کے دروآفتادہ علاقوں کے عوام اس کے زیادہ حقدارہیں ۔انہوں نے گذشتہ روزتورکہوکے مقام زنگ لشٹ میں اپنی ثوابدیدی فنڈزسے تعمیرشدہ واٹرسپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کہی۔ایم پی اے سردارحسین شاہ نے پائپ لائن کومزیدتوسیع دینے اوربرانچ لائنیں بچھانے کے لئے مزیدفنڈزفراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔یادرہے کہ عوام زنگ لشٹ کئی سالوں سے پانی کی نعمت سے محروم تھے گذشتہ سال ایم پی اے سردارحسین نے علاقے کادورہ کرکے واٹرسپلائی اسکیم کی منظوری دی تھی اس موقع پر علاقے کے عوام نے ایم پی اے کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ ،انجینئرز،اورٹھیکہ دارکاشکریہ اداکیاتھااورساتھ ہی حاجی عبدالرحیم،ضیاء الرحمن کی کاوشوں کوبھی سراہاکہ جن کی محنت سے منصوبہ کامیابی سے روان دوان ہے