تازہ ترین

سیف ایند فائوندیشن کےزیراہتمام بونی میں ایک روزہ وارکشاب منعقد کیا گیا۔

بونی(اسٹاف رپورٹر) سیف اینڈ فائؤنڈیشن کے زیر اہتمام بونی میں گذشتہ روز ایک روزہ ورکشاب منعقد ہوا جس میں بونی سے تعلق رکھنے والے نوجوانون نے بڑی تعداد میں شرکت کئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج غلام محمد شرکت کئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا آج کا دور انٹرنیٹ دور ہے جدید سائینسی سہولیات سے استعفادہ کئے بیغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ضروی ہے کہ نوجونون کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ انسانی زندگی کو آسان اور پر آسائیش بنایا جا سکے۔ سیف ایند فائونڈیشن کی سرگرمیاں اس کی ایک کڑی ہیں جو نوجوانون کو جدید دور کے تقاضون کے مطابق خدمات فراہم کرتی ہے۔ پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی  صاحب الرحمان نے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل کو کیریئر کونسلینگ نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کے قیمتی سال ضائع ہوتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر نوجونون کے لئے ایسےپروگرامات کااہتمام کیا جائے جو ان کی کئریئر میں مدد گار ثابت ہون۔ پروگرام میں شریک دیگر مہمانان میں اے۔ڈی۔او ایجوکیشن جناب شراف الدین، قاضی لطف الہی بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سیف اینڈ فائونڈیشن جناب ظہور علی خان نے مہمانون کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button