Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام گرم چشمہ میں سی بی او کانفرنس /سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مہمان خصوصی تھے

چترال(نامہ نگار) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)کے زیر اہتمام سی ڈی ایل ڈی کے ساتھ کام کرنیوالے مقامی تنظیمات کی ایک کانفرنس گذشتہ روز گرم چشمہ میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مرد اور خواتین تنظیمات کے نمائندگان، بلدیاتی نمائندگان اور معززین علاقہ نے شرکت کیں۔ سیکر ٹری بلدیات خیبر پختونخوا سید جمال الدین شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک، ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، ڈی جی خیبر پختونخوا احتساب کمیشن میاں مصطفی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ محمد حیات شاہ سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کانفرنس کے حوالے سے استقبالیہ کلما ت پیش کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات سے وقت نکال کر اس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پر ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک اور اسکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔ سی ڈی ایل ڈی کے حوالے ڈی او فنانس محمد حیات شاہ نے پراگریس شیئر کی جبکہ ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم کمال عبدالجمیل نے سی ڈی ایل ڈی میں سوشل موبلائزیشن کے حوالے سے SRSPکے کردار پرروشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعودالملک نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور CDLDپالیسی کی کامیابی میں دلچسپی لینے پر انکے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل یہ پروگرام کئی سالوں تک جامد رہی مگر سید جمال الدین شاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد اس پروگرام کو نہایت دلچسپی سے آگاے بڑھایا ہے جس کا فائدہ براہ راست عوام کو مل رہا ہے۔ انہوں نے سی ڈی ایل ڈی فنڈ سے سیلاب سے متاثرہ اسکیموں کی بحالی کے حوالے سے کئے جانے والے کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید جمال الدین شاہ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ایس آر ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی تنظیمات کی استعداد کار بڑھانے میں اس ادارے کا نمایاں کردار ہے اور اسی وجہ سے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں اور ان سے استفادہ کرکے غربت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ CDLDپروگرام نہایت سود مند ثابت ہو رہا ہے اوراس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے تاکہ عوام اس سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ اس پروگرام کو مفید اور عوام دوست تسلیم کرتے ہیں۔سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ وہ سی ڈی ایل ڈی پالیسی کو مزید وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل میاں مصطفی نے ایس آر ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں جگہ جگہ اس ادارے کے کام پھیلے ہوئے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ اس پسماندہ علاقے میں یہ ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ممبر تحصیل کونسل خوش محمد، ویلج کونسل ناظمین کی نمائندگی کرتے ہوئے نظار شاہ نے سیکرٹری بلدیات و دیگر مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور سی ڈی ایل ڈی پروگرام کو عوام کے لئے نہایت مفید اور بہتر اقدام قرار دیا ۔ تقریب میں سی بی اوز کی طرف سے اپنی کارکردگی پر پریزنٹیشن دی گئی۔ چترال ٹاؤن سے عالمزیب ایڈوکیٹ نے سی ڈی ایل ڈی کے ساتھ اپنے تنظیم کی وابستگی اور کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس نہایت مفید اور عوام دوست پروگرام قرار دیا اور اس میں سیاسی مداخلت کو کم سے کم رکھنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بعض امور میں بہتری لانے کی بھی گذارش کی۔علاقے کے تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین سی بی او سنگل گجل کے سیکرٹری سفیہ رحیم نے سیلاب سے اپنے گاؤں کو بچانے کیلئے سی ڈی ایل ڈی فنڈ سے تعمیر ہونے والے بند پر کام کے حوالے سے بات کی ۔ انہوں نے بھی کچھ مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ان امور میں بہتری لانے کی درخواست کی۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے بھی خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر فدا الکریم، سی ڈی ایل ڈی ٹیکنیکل اسسٹنس ٹیم کے کوآرڈنیٹر افسر جان، اے کے آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر فضل مالک، ٹی ایم او چترال قادر ناصر، پلاننگ آفیسر ضیاء اللہ ، ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمداور ایس آر ایس پی کے پروٹوکول آفیسر جاوید بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button