تازہ ترین
چترالی عوام کی احسان شناسی اب نواز شریف کی باری ہے۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ
چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چترالی عوام واقعی احسان شناس قوم ہے۔2018میں عوام احسان شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے محسن عظیم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینگے۔سابق وزیراعظم نے لواری ٹنل جیسے عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔عنقریب گولین گول 106میگاواٹ بجلی گھر سے چترال کو بجلی دی جارہی ہے،سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان میں ڈھائی ارب روپے دئیے گئے۔چترال میں شاہراوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا اب احسان شناسی میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنتا ہے۔