Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کا اعلامیہ معطل کر دیا

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی سے متعلق جاری کیا گیا صوبائی حکومت کا اعلامیہ معطل کر دیا۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست میں ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معزز عدالت سے مدت ملازمت میں دو سال توسیع دینے کی گزارش کی تھی۔عدالت کے دو رکنی بنچ نے ان کی برطرفی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر خزانہ سے جواب طلب کیایاد رہے کہ شمس القیوم نے وزیرخزانہ مظفر سید کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوایا تھا جس میں یہ الزامات عائد کیے گئے تھے کہ وزیر خزانہ بنک کا پیسہ پارٹی مقاصد کے لیے خرچ اور بھرتیوں اور بنک کھاتوں میں مداخلت کرتے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی اور شمس القیوم کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button