Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی سراج الحق یکم اکتوبر کو دروش میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

چترال(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق یکم اکتوبر کو چترال کا دورہ کرینگے۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق یکم اکتوبر کو دورہ چترال کے موقع پر دروش میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرینگے۔ اس حوالے جماعت اسلامی کے مرکزی راہنماء اور 2018کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی طرف سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ، ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ پیر کے روز کرنل مراد اسٹیڈیم دروش کا معائنہ کیا۔ یکم اکتوبر کو اپنے دورہ چترال کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کرنل مراد اسٹیڈیم دروش میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرینگے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں  سیاسی کارکنان جماعت اسلامی میں شمولیت کی توقع ہے۔

Related Articles

Back to top button