Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آئندہ وفاق اورصوبے میں حکومت پی پی پی کی ہوگی ،بلاول بھٹو نوجوانوں کی لیڈرہے/ایڈوکیٹ قاضی وقاراقبال

چترال (نامہ نگار)ایڈوکیٹ قاضی وقاراقبال نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سابقہ ایم پی اے حاجی غلام محمداورانجینئرفضل ربی کوپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہتے ہیں اوراُمیدکااظہارکرتے ہیں کہ انجینئرفضل ربی اورحاجی غلام محمداپنی توائیاں پارٹی کے لئے بروئے کارلائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انجینئرفضل کے پی پی پی میں شمولیت کے وجہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اورحاجی غلام محمدایک سیاسی لیڈرہے جنہوں نے اپنے درومیں لوگوں کی خدمت کی ہے اورعوام بھی مطمئن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ایک عوامی پارٹی ہے چونکہ عوام کاسرچشمہ عوام اوریہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔اورضلعی صدرنے پارٹی کومضبوط کرنے میں اہم کرداراداکیاہے اس لئے دوسرے پارٹیوں سے بھی لوگ پی پی پی میں شمولیت کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ وفاق اورصوبے میں حکومت پی پی پی کی ہوگی ،بلاول بھٹو نوجوانوں کی لیڈرہے اوریہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کواُن سے کافی اُمیدیں وابسطہ ہیں

Related Articles

Back to top button