ضلعی انتظامیہ ان کی قبلہ درست کرنے تک ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم
چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے منگل کے روزبکرآباد کے مقام پر چترال سے پشاور،اسلام آباد جانے آنے والے اورلوکل سروس کرنے والے ٹیکسی گاڑیوں کوکرایہ نامہ نہ رکھنے زیادہ کرایہ لینے پر جرمانہ اورایف آئی آرکئے ۔انہوں نے موقع پر 30گاڑیوں کوچالان اور10کوایف آئی آرکرکے اُن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ پشاوراسلام آبادجانے والی گاڑیوں کی کرایہ کافی بہترہوچکے ہیں ،دیر،تیمر گرہ اورلوکل غواگئے سروس والے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں مگرضلعی انتظامیہ ان کی قبلہ درست کرنے تک ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ کرایہ نامہ کے عین مطابق کرایوں کی ادائیگی کریں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے اور اس سے زائد وصول کرنے والوں کی شکایت ضلعی انتظامیہ اورلوکل پولیس کے پاس درج کر یں ۔انتظامیہ اورپولیس اُن کے خلاف فوری کارروائی کریگا۔ ا س موقع پر ٹریفک انچارچ چترال فضل کریم اپنے اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی میں مصروف تھے۔