240

نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ پارٹی صدرمنتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی صدارت کے لیے نوازشریف کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔پارٹی کی جانب سے ریٹرننگ افسرامیرافضل مندوخیل کومقررکیا گیا تھا۔ (ن) لیگ کی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی

اورکونسل اجلاس کنونشن سینٹر میں ہوگا جب کہ نوازشریف بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل ڈاکٹرطارق فضل چودہری اور رانا محمد افضل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جسے الیکشن کمشنرنے درست بھی قرار دے دیا تھا۔ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ساڑھے 10 بجے پولنگ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں