Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کوشٹ پائین گمبورکی خواتین نے پینے کے پانی کی عدم دسیتابی پراحتجاج،اے سی مستوج کے دفترکے سامنے کئی گھنٹوں تک دھرنا

بونی (جمشیداحمد)اپرچترال کے کوشٹ پائین گمبورکی خواتین نے پینے کے پانی کی عدم دسیتابی پراحتجاج کرتے ہوئے کوشٹ سے کئی کلومیٹر کافاصلہ طے کرتے ہوئے بونی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفترکے سامنے کئی گھنٹوں تک دھرنے دیاجواتین کامطالبہ تھاکہ گذشتہ چھ سالوںسے کوشٹ پائین گمبورکے تیس سے زائد گھرانے پینے کی صاف پانی جیسے نعمت سے محروم ہیں اسلسلے میں کئی بارمطالبہ کرنے کے باوجودپانی کابندوبست نہیں کیاگیاتومجبوراً بونی تک مارچ کرنے پرمجبورہوئے انہوںنے مزیدکہاکہ مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کرنے پربھی مجبورہونگے موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کرامت اللہ کنڈی انہیںیقین دیلایاکہ دودنوں کے اندرکوشٹ کادورہ کرکے مسئلہ حل کیاجائے گاجس سے دھرنے میں احتجاجی خواتین پرامن طورپرمنتشرہوگئے

Related Articles

Back to top button