ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کا بھی بہت جلد افتتاح ہوگا،مفاد پرست ٹولے اور مخالفین کو علاقے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، فدا خان فدا
گلگت : صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے اور مخالفین کو علاقے کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہیں آئے رو ز اخبارات میں جھوٹی خبروں کا سہار ا لیا جارہا ہے جو کہ نہ صرف عوام کو بیوقوف کیا جارہا ہے بلکہ علاقے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کررہی ہے ضلع غذر خصوصا میرا حلقہ 2میں مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہیں ، جن میں گلاپور میں ہائیر ی سیکنڈری سکول، گاہکوچ واٹر گریٹر سکیم وغیرہ شامل ہیں ، پھنڈر میں زلزلہ پروف ہائیر سیکنڈری سکول تعمیر کی آخری مراحلے میں ہے اس کے علاوہ پھنڈر میں کئی جگوں پر سڑکوں کا بھی افتتاح ہوچکی ہیں اور کام جارہی ہیں ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے 23کروڑ روپے کا سپیشل گرانٹ دیا ہے ،ضلع غذر کی تاریخ میں پہلی بار بڑا گرانٹ ملا ہے جس پر ہم وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کامشکور ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان غذر کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کام کررہی ہے ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کا بھی بہت جلد افتتاح ہوگا ، جس سے علاقے میں تعلیم کی فروغ کے لیے آسانیاں پیدا ہونگے ۔