Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے ہونہار اور قابل فخر فرزند خسرو الملک صدیقی ایم۔فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کرکے گولڈ میڈل کے حقدار ٹھرے.

چترال کے ہونہار اور قابل فخر فرزند خسرو الملک صدیقی ایم۔فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کرکے گولڈ میڈل کے حقدار ٹھرے. تفصیلات کے مطابق مولانا مفتی خسروالملک صدیقی ولد حاجی غلام محمد رسول ساکنۂ جغور(گولدور) نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے ایم۔ایس، شریعہ میں بعنوان”أصول الافتاء عندالحنفیۃ دراسۃ تحلیلیۃ تطبیقیۃ علی دور الافتاء فی باکستان” زیر نگرانی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈین فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ موصوف دینی و عصری تعلیم میں حسین امتزاج رکھتے ہیں۔ آپ نے میٹرک جی۔سی۔ایم۔ایس چترال، انٹر کراچی بورڈ، بی۔اے کراچی یونیورسٹی اور ایم۔اے کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ قرآن و سنہ سے کیا۔ دینی تعلیم میں دارالعلوم شاہی مسجد چترال سے حفظ قرآن، جامعہ دارالعلوم کراچی سے درس نظامی اور تجوید و قرأت سبعہ وعشرہ اور جامعہ اسلامیہ طیبہ کراچی سے تخصص فی الفقہ والافتاء کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنی کامیاب تعلیمی سفر کو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنے جہد مسلسل کا نتیجہ قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button