تازہ ترین
یونیورسٹی آف چترال میں داخلوں کی تاریخوں میں توسیع
(چترال: پ۔ر ) پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیربخاری کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے /ایم ایس سی کے داخلوں میں 31اکتوبر 2017تک توسیع کردی ہے جبکہ بی ایس کے چند شعبوں میں محدود نشستوں پر بھی 31 اکتوبر 2017تک داخلے دئے جائیں گے۔ وہ طلبہ جو کسی وجہ سے داخلہ فارم لینے سے رہ گئے ہیں وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایم اے/ایم ایس سی کی کلاسیں دن ایک بجے کے بعد ہونگی جس سے ملازمت پیشہ افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔ داخلوں کیلئے جامعہ چترال کے ایڈمیشن آفس اور پراسپکٹس کیلئے خیبر بنک کی شاخوں سے رجوع کیاجاسکتاہے۔