Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ٹھیکہ داروں کے لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے ،مغل باز خان

چترال/گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری مغل باز خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین انجینئرنگ کونسل پاکستا ن کو ہدایت کی جائے کہ ٹھیکہ داروں کے لائسنسوں کے اجراء کو جلد از جلد یقینی بنائے۔ریجنل آفس کے ساتھ ہیڈکوارٹر سے بھی لائسنسوں کی تجدید کا عمل جاری رکھا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل کے قوانین میں تبدیلی اور صرف ریجنل سطح پر ہونے کی بناء پر ٹھیکہ داروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔چترال ایک پسماندہ اور دور افتادہ ضلع ہے اور یہاں پر ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مطالبات پر فوری کاروائی کرئے گی تاکہ چترال کے ٹھیکہ داروں کے مسائل حل ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button