210

دروش پولیس نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کی منہ میں جانے سے بچا لیا۔

چترال/ایس ڈی پی او دروش چترال ظفر احمداُن کے عملے نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کی منہ میں جانے سے بچا لیا جو کہ گزشتہ شام کو شدید برف باری میں دیر سے چترال آتے ہوے لواری ٹنل سے نکلنے کے بعد زیارت کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والے تھے۔ مسافروں نے چترال کے لوکل میڈیا کو بتایا کہ چترال آنے والی کنوائی کی آخری پانچ گاڑیاں لواری ٹنل کراس کرنے کے بعد شدید برف باری کی وجہ سے زیارت کے مقام پر پھنس گئی تھی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اسی اثناء خوفناک آواز کے ساتھ برفانی تودوں نے سڑک کو بلاک کر دیا اور مسافر وہاں پرپھنس گئے۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ظفراحمد اور ان کے عملے کو اطلاع ملنے پر فوراً وہاں پر موقع پر پہنچ کر تمام 25 کے قریب مسافروں کو بحفاظت عشریت پولیس پوسٹ پہنچا کر چترال کے لیے روانہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں