گذشتہ روزبعض اخبارات میں شائع ہونے والے اس خبرکومن گھڑت اوربے بنیادہے،میں پیپلزپارٹی میں ہوں اوررہوں گی؍ذولیخابی بی
چترال (محکم الدین)ویلج کونسل ہرت کریم آبادکی خاتون کونسلرذولیخابی بی نے گذشتہ روزبعض اخبارات میں شائع ہونے والے اس خبرکومن گھڑت اوربے بنیادقراردیاہے جس میں اُن کی پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کی خبردی گئی ہے۔چترال پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شدیدغم وغصے کااظہارکیااورکہاکہ میں ایک سیاسی خاتون ہوں اورویلج کونسلرہوں اگرمیں کسی پارٹی میں شامل ہوئی توباقاعدہ طورپراس کااعلان کروں گی جب کہ اب تک پیپلزپارٹی سے کسی دوسری پارٹی میں جانے کاسوچاتک نہیں اورنہ آئندہ ایساکرنے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جس پروگرام میں میری حاضری کابتایاگیاہے میں اپنی ایک رشتہ دارخاتون کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں وہاں موجودتھی کہ کسی نے چوری چھپے میری مرضی کے خلاف میرے اے این پی میں شامل ہونے کی خبراورتصویرشائع کی گئی ۔جوکہ سراسربدنیتی پرمبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں اوررہوں گی۔