تازہ ترین
کسی بھی معاشرے میں معذوری کی زندگی بسر کرنے والے افراد کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے،رانی عتیقہ
گلگت/ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ نے معذور افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں معذوری کی زندگی بسر کرنے والے افراد کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے معذور افراد کو بڑی مشکلات درپیش ہے جن کے حل کے لئے کوشاں ہے آج تک معذور افراد کے لئے قانون سازی نہیں کی گئ معذورں کے لئے مختص کوٹے پر میرٹ میں خصوصی افراد بھرتی گئے جائے انہوں نے کہا عوام اور سیاستدانوں کا آپس میں میل جول لازمی پے اگر عوام کسی پر اعتماد کر کے ووٹ دیتے ہے تو اپنے مسائل لیکر عوامی منتخب نمائندوں کو تنگ کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں انہوں نے میڈیا کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میڈیا ہمیشہ منفی چہرہ دیکھا رہا ہے حالانکہ میڈیا کو چاہئے کہ تحقیقاتی اور حقیقی آواز کو عوام تک پہچانے کے لئے عملی کام کریں