Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چیرمین عمران خان،وزیر اعلی پرویز خٹک اور آئی جی پولیس اسلم بیگ کے بیہامہ قتل کا نوٹس لے، عوام بریپ کا مطالبہ

رپورٹ: کریم اللہ 2نومبر سن 2017ء کو بریپ اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے ایک ہنگامی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس ریلی میں ایس ایچ او تھانہ مستوج بھی موجود تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مقتول کے ورثاء کی جانب سے کئی روز قبل جن دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ان میں ایک پولیس اہلکار کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی جبکہ قبر کشائی بھی نہ ہوسکی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مستوج پولیس اور ایس ایچ او اس سلسلے میں لیت ولعل سے کام لے کر قاتلوں کو چھوٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں ، ریلی کے اختتام پر ایک مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس کا متن ذیل ہے ”آج مورخہ 2نومبر 2017ء کو اسلم بیگ ولد پردوم سکنہ بریپ تحصیل مستوج کے اچانک قتل کے سلسلے میں عوام بریپ اور ملحقہ دیہات کے عوام کا ایک ہنگامی جلسہ منعقد ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کیں۔اجلاس/جلسہ میں ایس ایچ او تھانہ مستوج بھی موجود تھا۔ا احتجاج میں تمام عوام نے متفقہ طورپر ذیل نکات پر مشتمل ایک قرارداد حکومت وقت کو پیش کرتے ہیں ۔ یہ کہ چونکہ 17اکتوبر 2017ء کو مقتول( اسلم بیگ)کے والد مسمی پردوم نے تھانہ مستوج میں اپنی بہو مسماۃ ذاکیرہ اور پولیس سپاہی شہاب الامین ساکنہ ژوپو یارخون کے خلاف اپنے بیٹے کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست جمع کی۔18اکتوبر کو مندرجہ بالا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ مستوج میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے بعد مسماۃ ذاکیرہ کو گرفتار کیاگیا اور ملزم پولیس کے سپاہی ہونے کی بنا پر ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے ۔ پولیس کی لاپرواہی سے اس نے بی بی اے کیا ہے مگر پولیس نے بی بی اے کو ختم کرنے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی۔ ایس ایچ او تھانہ مستوج اب بھی بار بار کہہ رہا ہے کہ یہ کیس پرانا ہوچکا ہے اور آج بھی اشارۃ اس نے اپنے موقف کو دوہرایا۔ لہذا عوام بریپ جناب عمران خان ،وزیر اعلی پرویز خٹک اور آئی جی کے پی سے پرزور اپیل اور درخواست کرتے ہیں کہ آپ لوگوں کے بقول کے پی پولیس بالکل آزاد اور صحیح کام کررہے ہیں ،تو واقعی کے پی پولیس آزاد ہے تو فوراکاروائی کریں۔ اس مجرم کے خلاف جو ایک غریب شخص کے قتل میں ملوث ہونے کے باؤجود ابھی تک آزاد گھوم رہاہے۔اور یہ بھی گزارش ہے کہ مقتول کے قبر پر پولیس پہرہ دے رہی ہے لہذاجلد ازجلد قبر کشائی کی جائےتاکہ اصل حقائق سامنے آئے اگر حکام بالا ہماری بات پر غور نہیں کیا تو ہمارا یہ جلوس انصاف کی تلاش میں مزید شدت سے جاری رہے گا۔ فقط :عوام بریپ وملحقہ دیہات بریپ یارخون”۔

Related Articles

Back to top button