تازہ ترین
عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک شہزادہ امان الرحمن کی دعوت پر لٹکوہ کے صدر مقام گرم چشمہ جا ئیں گے
چترال ( محکم الدین) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بدھ کے روز چترال میں قیام کرنے کے بعد جمعرات کے روز گرم چشمہ کی وزٹ کریں گے ۔ عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک شہزادہ امان الرحمن کی دعوت پر لٹکوہ کے صدر مقام گرم چشمہ جا ئیں گے ۔ جنہوں نے گذشتہ مہینے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ، پرویز خٹک ، جہانگیر ترین اور محمود خان گرم چشمہ میں چند گھنٹے گزاریں گے اور پچھلے پہر واپسی کے بعد بذریعہ جہاز واپس پشاور روانہ ہوں گے ۔