تازہ ترین
چترال کے عوام کونیاضلع مبارک ،جلسے کوکامیاب بنانے پرچترال کے عوام کاشکریہ ،بی بی فوزیہ
چترال (ڈیلی چترال نیوز)پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کے عوام کوشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں پاکستان تحریک انصاف کاانتہائی کامیاب جلسہ منعقدہواجس میں چترال کے بزرگ شہریوں ،مردوخواتین اورنوجوانوں نے ضلع بھرسے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے ہماراسرفخرسے بلندکیا۔انہوں نے چترال کے عوام کونئے ضلع کی مبارکبادی دی اورپاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چترال کی کامیابی میں نہایت ہی اہم کرداراداکیاہے اورائندہ بھی چترال کے لئے پی ٹی آئی کسی سے پیچھے نہیں رہے گی