Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اے این پی کادروش میں شمولتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

چترال(بشیر حسین آزاد)اتور 8نومبر کو دروش کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک شمولتی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں دروش کے نامور شخصیت الحاج بابو عالم نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔عوامی نیشنل پارٹی میں دروش کے نامی گرامی شخصیات سمیت درجنوں دیگرافراد نے بھی ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں کو چھوڑکر شمولیت اختیار کرلی ۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی۔ان کے ساتھ ضلعی جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ خان،سابق ضلعی صدر سیدمظفر جان،،تحصیل صدر حاجی شوکت جان اور جائینٹ سیکرٹری شجاعت بھی موجودتھے۔۔آخر میں ضلعی صدر نے اے این پی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اُن کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائے گئے۔پارٹی میں شامل ہونے والوں نے آئیندہ کیلئے پارٹی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔

Related Articles

Back to top button