تازہ ترین
پرنس کریم آغان کوچترال کے متواقع دورے پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہنے کے ساتھ اسماعیلی برادری کومبارک باد دیتے ہیں/صفت زرین
چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)چترال صفت زرین نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ہزہائنس پرنس کریم آغان کوچترال کے متواقع دورے پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہنے کے ساتھ اسماعیلی برادری کومبارک باد دیتے ہیں۔چترال کے ترقی خصوصادورآفتادہ علاقوں میں ہزہائنس کی خدمات کوسراہتے ہیں اوراُمیدکرتے ہیں کہ ہائزئنس کادورہ اے کے ڈی این کے اداروں اورچترال کے لئے ترقی کانیادورہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اس سلسلے میں اسماعیلی کمیونٹی کے شانہ بشانہ کام کرنے کوتیارہیں اوراسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔